یو ٹیوب ایک بہت ہی مقبول وڈیو سٹریمنگ سائٹ ہے ، جس پر روزانہ لاکھوں وڈیوز اپلوڈ ہوتی ہیں، تقریباً ایک دن میں 5 بلین ودڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔ اور 300 گھنٹوں کی وڈیو صرف ایک منٹ میں دیکھی جاتی ہیں اس سے آپ اس کی مقبولیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
اور آجکل بہت سے لوگ یوٹیوب سے لاکھوں کما رہے ہیں، جن میں سے بہت سے لوگوں نے اس کو فل ٹائم جاب کے طور پر بھی اپنا لیا ہے۔ جو دلچسپ اور منفرد وڈیوزبناتے ہیں اور انھیں یو ٹیوب پر اپلوڈ کرتے ہیں ، یوٹیوب لاکھوں لوگوں کا زریعہ روزگار بھی بن چکا ہے۔

یو ٹیوب پر کوئی بھی وڈیو اپلوڈ کر سکتا ہے لیکن وہ وڈیوز اسکی اپنی بنائی ہوئی ہونی چاہیے، یوٹیوب صرف اوریجنل وڈیوز پر ہی اپنے ایڈ ڈسپلے کرتا ہے جسکی کمائی میں سے 55 فیصد حصہ وڈیو بنانے والے کو دیا جاتا ہے اور 45 فیصد شئیر وہ خود رکھتا ہے۔
اگر یوٹیوب پر کسی اور کی بنائی ہوئی وڈیو اپلوڈ کی جائے تو آپ کا چینل پر کاپی رائٹ سٹرائیک آ سکتی ہے اور 3 سٹرائیکس کے بعد آپکا چینل ٹرمینیٹ یعنی مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے۔

اگر آپ کو اچھی وڈیوز بنانی آتی ہیں اور آپ کے پاس کچھ ایسی معلومات ہیں جو کسی کے کام آ سکتی ہیں تو آپ ضرور وڈیوز بنائیں اور انھیں یو ٹیوب پر اپلوڈ کریں، آجکل آپ نے دیکھا ہو گا کے بہت سےلوگ بہت ہی معروف اور بلاک بسٹر فلمیں یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے ہیں لیکن یو ٹیوب انھیں بلاک نہیں کرتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ یوٹوب کو دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں۔ اور انکی وڈیوز پر اشتہار بھی چل رہے ہوتے ہیں۔

آج میں آپ کو بتاؤں گا وہ ایسا کیسے کرتے ہیں۔ لیکن آپ لوگوں کو کبھی بھی یہ طریقہ نہیں اپنانا چاہیے یہ صرف میں معلومات کے لئے شئیر کر رہا ہوں، یہ طریقہ ناجائز ہے اور اس سے کمایا ہوا پیسا بھی حرام ہے۔ تو ٹاپک کی طرف آتے ہیں وہ دھوکے باز ایسا کیسے کرتے ہیں۔ اسکے 2 طریقے ہیں:-

نمبر 1۔ وڈیو کراپنگ
نمبر 2۔ کریٹو کامن لائسنس وڈیوز


Creative Commons کریٹو کامن لائسنس وڈیوز
سب سے پہلے بات کرتے ہیں کریٹو کامن لائسنس وڈیوز ک، یوٹیوب پر 2 قسم کی وڈیوز ڈالی جاتی ہیں
کریٹوکامن لائسنس (جسے بار بار کوئی بھی اپلوڈکر سکتا ہے اور اشتہار بھی چلا سکتا ہے)
سٹینڈرڈ لائسنس والی( یہ وڈیو کوئی اور یوٹیوبر اپلوڈ نہیں کر سکتااگر وہ اپلوڈ کرے گا تو اسکی وڈیو پر کاپی رائٹ سٹرائیک آئے گی)
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہیکہ کامن لائسنس والی وڈیوز کو کیسے تلاش کیا جائے، یہ کام بہت آسان ہے۔ اس کے لئے نیچے دکھائی گئی تصاویر سے مدد لے کر آپ بھی ایسی وڈیوز آسانی سے تلاش کر لیں گے۔ سب سے پہلے اپنے ٹاپک کو یوٹیوب پر سرچ کریں، تو آپ کے سامنے جو بھی رزلٹ آئے اسکے اوپر ایک فلٹر کا بٹن ہوگا جیسا کہ نیچے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے، اسکے بعد فیچرز والے کالم میں کریٹو کامن والے آپشن کو سلیکٹ کریں تو آپ کے سامنے وہ ساری وڈیوز آ جائیں گی جن کو آپ اپنے چینل پر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔

How to Upload Copyrighted Video on YouTube without Getting Strike
How to Upload Copyrighted Video on YouTube without Getting Strike 2


وڈیو کراپنگ Cropped Video
اگر آپ اپنے چینل پر کوئی ایسی وڈیو اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں جسکے کاپی رائٹ آپ کے پاس نہیں ہیں اور نا ہی وہ کامن لائسنس میں دستیاب ہے تو پھر آپکو اسے پہلے کراپ کرنا ہو گا، بہت سے لوگ اس طریقے سے وڈیوز اپلوڈ کر رہے ہیں اور ان پر کاپی رائٹ سٹرائیک بھی نہیں آتا، ویسے تو آپ نے تصاویر کو کراپ کیا ہو گا جس میں تصویر کی سائیڈوں کو کاٹ کر چھوٹا کر دیا جاتا ہےبالکل اسی طرح آپ وڈیوذ کو بھی مختلف سافٹ وئیر کی مدد سےکراپ کر سکتے ہیں ، جیسے کے وی ایل سی میں بھی آپ وڈیو کو کراپ کر سکتے ہیں۔

یہ وہ 2 طریقے ہیں جن کی مدد سے لوگ یوٹیوب پر دوسروں کی وڈیوز کو اپنے چینل پر اپلوڈ کرتے ہیں، چونکہ کراپ وڈیوز والا آئیڈیا سو فیصد کامیاب طریقہ نہیں ، پروڈکشن کمپنیز اپنی موویز کو پروٹیکٹ کرنے کے لئے یوٹیوب پر مختلف طریقے سے سرچ کر کے اپنی فلیں دوسروں کے چینل سے ریموو کرواتی رہتی ہیں ، اس لئے چالاک لوگ کچھ ٹائم کے بعد اس وڈیو کو اپنے چینل سے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔ بحرحال یہ لوگ کبھی نہ کبھی پکڑے ہی جاتے ہیں اور انکے چینل بند کر دئے جاتے ہیں، اس لئے اگر آپ مستقل طور پر اپنے چینل سے کچھ کمانا چاہتے ہیں تو ہمیشہ اپنی خود کی وڈیوز ہی بنا کر اپلوڈ کریں۔